پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
11/8/2023 4:11
کراچی: (سنو نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے لگی۔ عالمی منڈی میں کروڈ آئل 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔ کروڈ آئل کی قیمت 77.23 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ عالمی منڈی میں برینٹ آئل 81.62 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔
حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ
یاد رہے وفاقی حکومت نے 31 اکتوبر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہی۔
وزارت خزانہ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ مٹی کا تیل 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا، مٹی کا تیل 214 روپے 85 سے کم ہو کر 211 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا۔
اس کے علاوہ ٹیوب ویل میں استعمال ہونے والا لائٹ ڈیزل 3.4 روپے فی لیٹر سستا کیے جانے کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 192.86 سے کم ہو کر 189.46 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
ٹیوب ویل صارفین کیلئے سبسڈی ختم کرنیکا مطالبہ
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 1988 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار روپے جبکہ 10 گرام 172 روپے سستا ہو نے کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 470 روپے کا ہو گیا ہے۔
کچھ دن قبل عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 12 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی
دوسری جانب آئی ایم ایف نے ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان زرعی شعبے کے لئے سولارائزیشن کا نظام متعارف کروائے۔
ذرائع کے مطابق ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر 90 ارب خرچ ہونگے جو منظوری کے لئے کابینہ کو پیش کئے جائیں گے۔ 90 ارب روپے میں 30 ارب وفاق، 30 ارب صوبے اور 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت کی گئی۔ وزارت توانائی کی وزارت خزانہ، آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اسکیم پر عملدرآمد سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو بجلی استعمال کی مد میں سبسڈی نہ دی جائے۔ کاسٹ ریکورننگ ٹیرف بہتری کیلئے نیپرا سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس بروقت نوٹیفیکیشن کر رہا ہے۔
آئی ایم ایف نے ڈسکوز، وزارت توانائی اور نیپرا کے درمیان تعاون اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔ آئی ایم ایف مشن سے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی اور وزارت خزانہ حکام کی اہم میٹنگ بھی ہوئی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کی تفصیلات مانگ لیں۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایکسچینچ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
وزارات خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے تحت اسٹیٹ بینک مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر مکمل عملدرآمد کیا۔
وزارت خزانہ نے موقف اپنایا کہ قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں کی کارروائی سے مصنوعی طور پر روپے کی قدر میں اضافہ نہیں ہوا، اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کارروائی سے ڈالر ریٹ گرا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage