ہمیں گالم گلوچ اور گیٹ نمبر چار کی سیاست نہیں آتی: بلاول
12/7/2023 10:08
شانگلہ: (سنو نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی سیاسی دشمن اور مخالف نہیں ہے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ غربت، مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے، ہمیں ٹک ٹاک، گالم گلوچ اور گیٹ نمبر چار کی سیاست نہیں آتی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شانگلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی بی بی شہید کے جیالے میدان میں ہیں، جیالے بی بی کا نامکمل مشن مکمل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ایک طرف نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، دوسری طرف معاشی بحران بدترین ہوتا جا رہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، پرانے سیاستدان آج بھی پرانی اور انا کی سیاست کر رہے ہیں، سیاست کو ذاتی دشمنی تک پہنچا دیا گیا ہے، مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، پرانی سیاست کی وجہ سے عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس مسائل کے حل کیلئے کوئی پلان نہیں، پیپلزپارٹی نے عوام کو ماضی میں بھی مشکلات سے نکالا، آج بھی عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دلوا سکتے ہیں، میں کسی اور کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا، میں صرف عوام پر بھروسہ کرتا ہوں، عوام سے مدد مانگتا ہوں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ سب سیاستدانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنےآچکا ہے، ذاتی طور پر وہ اچھے لوگ ہوں گے مگرعوام کے مسائل کا حل ان کے پاس نہیں، ہم نے انا، انتقام اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا ہے، ہم نے ایسی سیاست کرنی ہے جس سے عوام مضبوط ہو۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے معیشت کو عوام مفاد کے تحت چلانا ہوگا، کوئی ایسا سیاستدان نہیں ہے جس کا ہاتھ صاف ہو، پاکستان کی سیاست میں ہاتھ صاف رکھنا مشکل ہوتا ہے، موقع ملا تو تنخواہ میں اضافہ کریں گے، ہم کسانوں کو خوشحال کریں گے، روزگار کا وعدہ ہر سیاستدان کرتا ہے، ہم نے روزگاراور تبدیلی والا نعرہ حقیقت کر کے دکھایا، روزگار کے حوالے سے بی بی شہید پر کیسز بنائے گئے، کہا گیا آپ نے ملکی وسائل پر ڈاکا ڈالا۔
ضرور پڑھیں
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage