انوکھی واردات : چور 50 میٹر اونچا موبائل ٹاور لے اُڑے

12/7/2023 9:48
ممبئی: (ویب ڈیسک) موبائل فون چوری ہونے کی واردات ہم روز سنتے ہیں۔ مگر انڈیا کی ریاست اترپردیش میں ایک انوکھی واردات ہوئی ہے جہاں چور وں نے موبائل کی بجائے 50میٹر اونچا موبائل ٹاور ہی چرالیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی ویب سائٹ کے مطابق انڈین ریاست اترپردیش کے ایک ضلع شامبی کے ایک گا ئوں میںایک مفرد واقعہ پیش آیاہے کہ جہاں موبائل فون کی بجائے موبائل ٹاور چوری ہوا ہے ۔
کمپنی کے ٹکنیشن نے واقعہ کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمپنی نے یہ ٹاور اس سال کے آغاز میںاجینی گائوں کے عبداللہ نامی شخص کے کھیتوں میں ٹاور کو لگایا تھا ۔ ان کی کمپنی جب ٹاور کے معائنہ کے لیے آئی تو ٹاور وہاں موجود نہیں تھا۔
ٹاور کے ساتھ الیکٹرک فیٹنگ، شیلٹر اور موبائل ٹاور اسمبلی کا سارا حصہ جس کی کل مالیت8 اعشاریہ 5 لاکھ انڈین روپے سے زائد ہے وہ سب چوری ہو چکا ہے۔پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ379 کے تحت ٹیکنیشن کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعہ کی شکایت کے بعد پولیس نے جائے وقاعہ کا معائنہ کیا اورمقامی لوگوں کے بیانات ریکارڈ کیے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage