انجینئر محمد علی مرزا کی حقیقت کیا ہے؟ مفتی حنیف نے بتا دیا

12/7/2023 4:50
لاہور:(سنو نیوز) محمد علی مرزا کے بیان پر مفتی حنیف کا سنو ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد علی مرزا کی جارہانہ گفتگو سے کوئی بھی مکتب فکر بچا ہوا نہیں ہے انہوں نے ہر جماعت کے بارے میں کچھ نہ کچھ ایسا کہا ہے جس سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے، ہم جو چینلز پر گفتگو کرتے تھے وہ مرزا صاحب اگلے دن اس بات کو اپنے سوشل میڈیا پر اس کا جواب دیتے تھے۔
مفتی صاحب نے کہا کہ کچھ عرصے سے انہوں نے ہماری بزرگ ہستیوں کے بارے میں ایسا کہنا شروع کردیا تھا جو ہمارے وین اسلام اور ہمارے اسلامی بزرگ ہستیوں کی گستاخی کے زمرے میں آتا ہے، کوئی دلیل دیے بغیر کسی کو کچھ بھی کہنا اور خاص طور پر بزرگ ہستیوں بارے ایسی باتیں سوشل میڈیا پر کرنا کھلم کھلا گناہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ہم رہتے ہیں یہاں قانون یہ ہے کہ آپ کسی بھی مسلک کے کسی بھی رہنما کو کچھ بھی کہو گے یا اس کی دل آزاری کرو تو آپ کیخلاف 295 اے کا پرچہ ہو جاتا ہے جس کی پاکستان میں 10 سال سزا ہے لیکن یہ حضرت صاحب صحابہ کیلئے ایسے ایسے جملے استعمال کر رہے ہیں جس میں انکی گستاخی ہو رہی ہے۔
مفتی حنیف صاحب کا کہنا تھا کہ میں نے مرزا صاحب کو اس پر مناظرے کا کہا جس کو انہوں نے ٹال دیا اور کچھ شرائط رکھ دیں کہ فلاں فلاں مفتی صاحب لکھ کر دیں گے تو میں کروں گا، مناظرے میں جب ان سے دلیل مانگی جائے گی اور ا نہیں پتہ ہوگی تو سب کچھ سامنے آ جائے گا کیونکہ وہ بہتر جانتے تھے کہ ان کے پاس کسی چیز کا جواب نہیں ہے تو انہوں نے مناظرہ نہیں کیا۔
خیال رہے کہ چار مئی کو جہلم پولیس نے آن لائن مذہبی لیکچر دینے والے محمد علی مرزا کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف سیکشن 153 اے کے تحت مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں محمد علی مرزا پیری مریدی اور بیعت کی شرعی حیثیت پر بات کرتے نظر آتے ہیں جس میں وہ اپنی بات کے ثبوت میں متعدد احادیث کے حوالے پیش کرتے ہیں، اس دوران جب وہ پاکستان میں مقبول چند مذہبی شخصیات کا تذکرہ کرتے ہیں تو سامعین میں موجود ایک شخص نے انھیں ٹوک کر کہتا ہے کہ ایسی بات نہ کریں یہ آپ زیادتی کر رہے ہیں جس پر انھوں نے جواب دیا کہ جب آپ قرآن و سنت اور حدیث سے دلیل لے رہے ہیں تو میں بات پوری کروں گا۔
ڈی پی او جہلم عمر فاروق نے بتایا کہ محمد علی مرزا کا جو ویڈیو کلپ وائرل ہوا اس میں انھوں نے چند شخصیات کا نام لے کر کہا کہ ان لوگوں کو قتل کر دینا چاہیے جسکی وجہ سے ان سے اختلاف کرنیوالے دیگر فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ مشتعل ہو رہے تھے اس لیے پولیس نے یہ کارروائی کی۔
بعد ازاں پاکستان کے ضلع جہلم میں عدالت نے محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کر کے انھیں رہا کر دیا گیا تھا۔
انجینئر محمد علی مرزا کون ہیں؟
محمد علی مرزا جہلم کے رہائشی اور وہاں وہ ایک اکیڈمی چلاتے ہیں جہاں دینی تعلیم دیتے ہیں، اسکے علاوہ محمد علی مرزا آن لائن مذہبی لیکچر بھی دیتے ہیں اور اپنے نام سے یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں جہاں وہ مختلف معاشرتی و مذہبی موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں، ان کے لیکچر یوٹیوب پر بہت مقبول ہیں اور انھیں لاکھوں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage