امریکا کی پاکستان میں منصفانہ انتخابات کی حمایت

11/7/2023 5:14
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرنے کی حمایت کر دی گئی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی توجہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر مرکوز ہے، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حامی ہیں، کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں دے سکتے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امیدوار اور سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے، یہ یقینی بنایا جائے کہ پاکستان میں انتخابات عوام کے فائدے کیلئے ہوں۔
الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو انتخابات کی تاریخ دے دی
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں پولنگ کی تاریخ سے متعلق نوٹی فکیشن جمع کرایا جس میں انہوں نے 8 فروری 2024 کو ملک میں عام انتخابات کرانے پر رضا مندی ظاہر کی۔
سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان الیکشنز ایکٹ کے آرٹیکل 57 (1) اور اس سلسلے میں اسے بااختیار بنانے والی دیگر تمام دفعات کے تحت 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کا اعلان کرتا ہے۔
کئی مہینوں کے انتظار اور بے یقینی کے بعد الیکشن کمیشن اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ پر اتفاق کر لیا تھا۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی تھی جب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے سپریم کورٹ کے حکم پر ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی تھی جب عدالت عظمیٰ نے سماعت کے دوران انہیں صدر سے مشاورت کی ہدایت دی تھی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage