پاکستان کے راستے افغانستان جانے والے سامان کیلئے قواعد سخت
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) ایف بی آر نے کسٹمز رولز 2001 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پاکستان کے راستے افغانستان جانے والے سامان کیلئے قواعد مزید سخت کر دیئے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرائط امپورٹرز، کسٹمز ایجنٹ، بروکرز، ٹرانسپورٹ آپریٹرز پر لاگو ہوں گی۔ افغانستان جانے والے سامان پر فنانشل سیکیورٹی کی شرط عائد کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فنانشل سیکیورٹی مجاز بینک گارنٹی کی شکل میں دی جائے گی، مالی گارنٹی کم ازکم ایک سال کیلئے اور پاکستان میں کیش کرائی جا سکے گی۔ بینک گارنٹی میں وہیکلز اور گڈز پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹیز بھی شامل ہونگی۔ حکام ایف بی آر کے مطابق مقصد پاک افغان ٹرانزٹ آپریشن کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے، افغانستان کیلئے سامان کی کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے زریعے نگرانی ہوگی۔ گڈز ڈکلیئریشن کے بعد کم از کم 25 فیصد ٹرانزٹ گڈز کی اسکینگ کی جائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق رسک مینجمنٹ سسٹم کھیپ میں سے کم از کم 10 فیصد سامان کا معائنہ کرے گا۔ کلیئرنس کے بعد سامان متعلقہ ٹرمینکل کو ڈلیوری اور سیلنگ کیلئے بھیجا جائے گا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage