مائیکروسافٹ کا ونڈوز سے “ورڈ پیڈ” ختم کرنیکا اعلان

9/7/2023 10:16
سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) ونڈوز بنانے والی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ٹیکسٹ ایڈیٹنگ پروگرام “ورڈ پیڈ” کو ونڈوز سے مستقل طور پر ہٹانے کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مائیکروسافٹ کیساتھ ورڈ پیڈ کا پروگرام گزشتہ 30 سال سے موجود ہے، یہ ایک بنیادی ٹیکسٹ ایڈیٹنگ پروگرام ہے جو مائیکروسافٹ ونڈز کیساتھ شامل ہوتا ہے۔
ورڈ پیڈ سادہ ورڈ پروسیسنگ کے کاموں کیلئے استعمال ہوتا ہے جیسے کہ سادہ ٹیکسٹ ڈاکیومنٹ بنانا اور اس میں ایڈٹنگ کرنا شامل ہے۔
مائیکروسافٹ نے ورڈ پیڈ صارفین کو ٹیکسٹ ٹائپ اور فارمیٹ کرنے، فونٹ تبدیل کرنے، ٹیکسٹ الائنمنٹ کو ایڈجسٹ کرنے اور ٹیکسٹ کو بولڈ سمیت دیگر بنیادی چیزیں انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔
تاہم اب مائیکروسافٹ کیجانب سے سپورٹ نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ ورڈ پیڈ کو مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا ہے اور اسے ونڈوز سے ہٹا دیا جائیگا اور ورڈ پیڈ مستقبل میں ونڈوز کے نئے ورژن کا حصہ نہیں بنے گا۔
مائیکروسافٹ کمپنی کیجانب سے مشورہ دیا گیا کہ ورڈ پیڈ کے بجائے مائیکروسافٹ ورڈ کا استعمال زیادہ بہتر ہے، مائیکروسافٹ ورڈ اپنی وسیع فیچرز کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
اس سے قبل مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل اسسٹنٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا ۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل اسسٹنٹ متعارف کرایا ہے، جسے ’کو پائلٹ اے آئی اسسٹنٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جو کہ ٹاسک بار کی تمام ایپلی کیشن اور پروگرامز میں استعمال ہوسکے گا۔
کمپنی کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ کی طرح ‘کو پائلٹ’ پیچیدہ سوالات کے آسان الفاظ میں جواب دے گا، چونکہ یہ ونڈوز کے ساتھ منسلک ہے، اسلیے اے آئی اسسٹنٹ مختلف تکینیکی سیٹنگ کو تبدیل کرنے میں مدد کرسکتا ہے اور ڈیجیٹل اسسٹنٹ ایپس میں نظر آنے والے مواد کی سمری تیار کرسکے گا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage