کیا 5 ہزار کا کرنسی نوٹ بند ہونے جا رہا ہے؟
Image

کراچی: (سنو نیوز) سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفیکیشن وائرل ہو چکا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے اس خبر کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 ہزار کے کرنسی نوٹوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ حکومت نے 5 ہزار کے کرنسی نوٹوں پر پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 پزار کے نوٹ کی بندش کا وزرات خزانہ نے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔جعلی نوٹیفکیشن میں5 ہزار کے نوٹوں کے استعمال پر 30 ستمبر 2023ء سے پابندی کا بتایا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2019ء میں بھی میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ حکومت نے 5 ہزار کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب اس کی سختی سے تردید کر دی گئی تھی۔

اس وقت اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی ہے نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

5 thousand rupees note

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage