کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

9/7/2023 10:32
کوئٹہ: (سنو نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔۔ حملہ آوروں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں ایک مکان میں موجود حملہ آوروں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں چار مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔ حملہ آوروں سے اسلحہ و گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کرلی گئیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage