پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد کتنی،الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار جاری
Image

اسلام آباد:(سنونیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 31 مئی 2023 تک رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار 598 ہے، 18 سے35سال کے ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 60 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 762 ہے۔

مرد ووٹرز کا تناسب 54.02 فیصد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کا تناسب 45.98 فیصد ہے۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379 ہے، سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 841 ہے، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 60 ہزار 247 ہے اور اسلام آباد میں 10 لاکھ 25 ہزار 575 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک میں18سے25سال کے ووٹرز کی تعداد2کروڑ34لاکھ37ہزار469 ، 26سے35سال کے ووٹرز کی تعداد3کروڑ26لاکھ59ہزار604 جبکہ 36تا45سال کے ووٹرز کی تعداد2کروڑ77لاکھ64ہزار245ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage