کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، امریکی ریاستوں تک دھوئیں کے بادل
Image

اوٹاوا: (سنو نیوز) کینیڈا کے جنگلات میں 422 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہیں جس کے باعث دارالحکومت اوٹاوا سمیت کئی شہر سورج کی روشنی سے محروم ہیں۔ حکام نے کیوبک اور انٹاریو میں شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ دھویں کی شدت کے باعث شہری ماسک کے بغیر باہر نکلنے سے قاصر ہیں۔

کینیڈا میں جنگل میں لگنے والی آگ کے دھوئیں کی وجہ سے متعدد امریکی ریاستوں میں بھی فضائی آلودگی پھیل چکی ہے۔ نیویارک میں حکام نے رہائشیوں کو دھوئیں سے صحت پر اس کے برے اثرات سے خبردار کیا ہے۔

کچھ امریکی ریاستوں میں حکام نے فضائی آلودگی کے انتباہ جاری کیے گئے ہیں۔ کینیڈا میں ہواؤں نے جنگل کی آگ کے دھوئیں کا ایک وسیع حصہ شمالی امریکہ میں منتقل کر دیا ہے۔ حکام نے نیویارک، کنیکٹیکٹ، میساچوسٹس اور ورمونٹ کے کچھ حصوں کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آلودہ ہوا میں سانس لینے کے خوف سے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو۔

خیال رہے کہ کینیڈا کے جنگلات میں آگ بھڑکی آگ بے قابو ہو چکی ہے، دھوئیں کے بادلوں نے دارالحکومت اوٹاوا اور اونٹاریو سمیت متعدد شہروں کے آسمان کو ڈھانپ لیا ہے۔ کینیڈین حکام نے آبادی کو خراب ہوا کے معیار سے خبردار کیا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage