ورلڈکپ 2023 سے قبل پی سی بی کا بی سی سی آئی سے بڑا مطالبہ

5/7/2023 7:13
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 میں شرکت سے قبل بی سی سی آئی سے بڑا مطالبہ کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی طرف سے رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ سے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ’’تحریری گارنٹی‘‘ مانگ لی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے بارے میں سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ سے “تحریری ضمانت” کی درخواست کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ایشیا کپ کے پاکستان اور دبئی میں نہ ہونے کی صورت میں ٹورنامنٹ میں شرکت کے معاملے پر اپنی حکومت سے تجویز مانگی لی ہے، چیئرمین پی سی بی ایشیا کپ کیلئے ہائیبرڈ فارمولے کے علاوہ کوئی آپشن یا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے اس وقت تک نہیں جائے گا جب تک آئی سی سی اور بھارتی بورڈ تحریری گارنٹی نہیں دیتے، ایشیا کپ کہیں اور منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا تو پاکستان اس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ زور ڈالے گا کہ ایشیا کپ حوالے سے تاخیر نہ کی جائے جلد وینیوز اور شیڈول کا اعلان کیا جائے۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ ورلڈ کپ 2023 کیلئے سیکیورٹی مسائل کے باعث پاکستان کے میچ احمد آباد، چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں رکھنا چاہتا ہے۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage