لاہور اور گرد و نواح میں بارش سے موسم خوشگوار
Image
لاہور(سنو نیوز) لاہور اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے جل تھل کردیا ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقوں ماڈل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن ، ٹاؤن شپ کے علاوہ گڑھی شاہو، گلشن راوی، اسلام پورہ اور ائیر پورٹ کے علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔ پنجاب کے دیگر شہروں حافظ آباد ، مرید کے اور خوشاب کے گردونواح میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختو نخوا ، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27، قلات میں 25 سینٹی گریڈ، جیونی 32، گوادر 35، نوکنڈی 36،تربت اورسبی میں 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage