جہلم:(سنونیوز)43ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن مقابلوں کی اختتامی تقریب ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔میگا شوٹنگ ایونٹ کا انعقاد 3 اکتوبر سے 7 نومبر 2023 تک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب آرمی مارکس مین شپ یونٹ (AMU) جہلم میں منعقد ہوئی ، مقابلے میں آرمی، نیوی، ایئر فورس، سول آرمڈ فورسز بشمول رینجرز (سندھ اور پنجاب)، فرنٹیئر کور اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 2000 سے زائد فائررز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں نے حصہ لیا۔آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
مہمانِ خصوصی نے ہر کیٹیگری میں ایوارڈ جیتنے والوں اور رنر اپ کو ٹرافیاں اور میڈلز سے نوازا۔انٹر سروسز میچز میں پاکستان آرمی نے چاروں مقابلے جیتے،پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر چیمپئن شپ ٹرافی حاصل کی ،پاکستان نیوی اور پاک فضائیہ نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پریذیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج میچ کی ٹرافی آرمی نشانہ باز یونٹ کے نائیک وسیم کو دی گئی۔پاک فوج نے پرائم منسٹر اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج جیت لیا۔ پیرا فائرنگ میچز (انفنٹری سکواڈ) میں پاکستان رینجرز پنجاب نے پہلا انعام حاصل کیا۔فوجی شوٹنگ کا سب سے بڑا اعزازدی ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی 30 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے لانس نائیک بنارس کو دیا گیا۔
بہترین شاٹ میچ ٹرافی 82 (SP) میڈیم رجمنٹ آرٹلری کے نائیک شیر افضل کو دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکاء سے بات چیت بھی کی اور فائرنگ کرنے والوں کو نشانے بازی کے بہترین معیار پر سراہا۔ قبل ازیں آرمی چیف کا استقبال انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے کیا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage