
فلوریڈا: (سنو نیوز) ایک غیر معمولی واقعے میں، فلوریڈا میں ایک چیریٹی شاپ کے ہالووین سیکشن سے ایک انسانی کھوپڑی ملی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ایک شوقین ماہر بشریات چند روز قبل اس اسٹور کا دورہ کر رہے تھے جب انہیں اس کھوپڑی کی موجودگی کا احساس ہوا اور اندازہ لگایا کہ یہ ایک حقیقی انسانی کھوپڑی ہے۔
اس کے بعد پولیس نے تفتیش کیلئے دکان کا دورہ کیا ۔ دوران تفتیش دکان کے مالک نے انہیں بتایا کہ کھوپڑی برسوں پہلے خریدی گئی تھی اور تب سے ذخیرہ میں ہے۔
میامی سے تقریباً 160 میل (260 کلومیٹر) شمال مغرب میں شمالی فورٹ مائرز میں پولیس، اور ایک فرانزک ماہر اس کھوپڑی کی تحقیقات کر رہے ہیں اور کھوپڑی کا مزید جائزہ لیں گے۔
فلوریڈا کے قانون کے تحت، کسی بھی شخص کو مالی فائدے کے لیے اعضاء یا جسم کے ٹشو خریدنے یا فروخت کرنے کی "جان بوجھ کر" پیشکش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
اس قانون میں آنکھیں، کارنیا، گردے، جگر، دل، پھیپھڑے، لبلبہ، ہڈی اور جلد شامل ہیں۔
اسی طرح کا ایک واقعہ ستمبر میں (تقریباً دو ماہ قبل) ایریزونا میں سامنے آیا تھا، جب ایک چیریٹی شاپ کے عطیہ خانے سے انسانی کھوپڑی ملی تھی۔
ماہرین اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ یہ کھوپڑی کسی انسان کی ہے، ساتھ ہی اسے ’قدیم‘ سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس میں کوئی جرم شامل نہیں تھا۔
اگرچہ ایریزونا اور فلوریڈا میں حیرت انگیز دریافتیں خوفناک لگ سکتی ہیں، محققین کی دریافت کردہ کھوپڑیوں نے ماہرین بشریات کو انسانی ارتقا کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کی طرف راغب کیا ہے۔
2019 میں، محققین کو ایتھوپیا-افریقا میں ایک کھوپڑی ملی جس کی عمر تقریباً 3.8 ملین سال تھی۔
یہ دریافت بہت اہم تھی کیونکہ یہ کھوپڑی اس نوع سے تعلق رکھتی تھی جسے ابتدائی انسانوں کا والدین سمجھا جاتا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage