پنجاب حکومت کا جمعہ اور ہفتہ کو سرکاری چھٹی کا اعلان
Image

لاہور: (سنو نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے میں ماحولیاتی آلودگی (سموگ) کے پیش نظر سرکاری سطح پر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ ان تینوں دنوں میں تمام سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر، سکولز، کالجز اور جامعات بند رہیں گی۔ یہ اہم فیصلہ صوبے میں سموگ کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ان دنون باغوں کا شہر کہلائے جانے والے شہر لاہور کو سموگ کا روگ لگ گیا ہے۔شہر کی فضا انتہائی آلودہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے سانس لینا محال ہوگیا ہے۔ لاہور میں بارش نہ ہونے سے فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے سموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔ سکولوں میں بھی ماسک کا استعمال لازمی کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کو سموگ کا روگ لگ گیا، اے کیو آئی 434 تک پہنچ گیا

گذشتہ کئی روز سے لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر موجود ہے۔ صبح ائیر انڈیکس کوالٹی ریٹ 358 ریکارڈ کیا گیا۔ شام ہوتے ہی فضائی آلودگی مزید بڑھ جاتی ہے۔ آج شام میں لاہور کا ائیر انڈیکس 383 جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے موسم خشک اور ٹھنڈا رہنے کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ جمعہ کو بارش متوقع ہے۔

اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ لاہور اس وقت دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر ہے ۔ یہ لاہور میں رہنے والوں کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔ آج اس معاملے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ سموگ سے بچوں کو ایشو آرہے ہیں۔ بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث زیادہ سموگ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سموگ کیا ہے؟ احتیاطی تدابیر اپنائیں

محن نقوی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سموگ میں کمی کے لئے کیا کیا جائے؟ اس لیے آج اجلاس میں کچھ فیصلے کئے ہیں۔9 نومبر کو پورے ملک میں چھٹی ہے ۔ ہم 10نو مبر کو بھی چھٹی کا نوٹیفکیشن کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کوبیشترسکولز اور دفتر بند ہوتے ہیں جو نہیں ان کے لئے نوٹیفکیشن کیا جائے گا۔ ٹریفک کے لئے 144 کا نفاذ کر رہے ہیں۔ یہ اعلان لاہور ، گوجرانولہ ، وزیر آباد اور حافظ آباد میں کر رہے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھٹی کانفاذبھی زیادہ سموگ والوں علاقوں میں ہوٹل ، پارک اور سینما گھر بھی ان دنوں میں بند ہوں گے ۔ ہیلتھ ایمرجنسی کے لئے نوٹیفکیشن کر رہے ہیں ۔گزارش ہے لاہور میں رہنے والے گھروں میں رہیں ۔ تمام افراد ماسک ضرور پہنیں۔خصوصی طور پر بزرگ ماسک استعمال کریں ۔یہ تمام فیصلے اس ہفتے کے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا فوری اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage