ٹیوب ویل صارفین کیلئے سبسڈی ختم کرنیکا مطالبہ
11/7/2023 10:10
اسلام آباد: (سنو نیوز) آئی ایم ایف نے ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان زرعی شعبے کے لئے سولارائزیشن کا نظام متعارف کروائے۔
ذرائع کے مطابق ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر 90 ارب خرچ ہونگے جو منظوری کے لئے کابینہ کو پیش کئے جائیں گے۔ 90 ارب روپے میں 30 ارب وفاق، 30 ارب صوبے اور 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت کی گئی۔ وزارت توانائی کی وزارت خزانہ، آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اسکیم پر عملدرآمد سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو بجلی استعمال کی مد میں سبسڈی نہ دی جائے۔ کاسٹ ریکورننگ ٹیرف بہتری کیلئے نیپرا سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس بروقت نوٹیفیکیشن کر رہا ہے۔
آئی ایم ایف نے ڈسکوز، وزارت توانائی اور نیپرا کے درمیان تعاون اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔ آئی ایم ایف مشن سے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی اور وزارت خزانہ حکام کی اہم میٹنگ بھی ہوئی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کی تفصیلات مانگ لیں۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایکسچینچ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
وزارات خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے تحت اسٹیٹ بینک مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر مکمل عملدرآمد کیا۔
وزارت خزانہ نے موقف اپنایا کہ قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں کی کارروائی سے مصنوعی طور پر روپے کی قدر میں اضافہ نہیں ہوا، اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کارروائی سے ڈالر ریٹ گرا۔
یاد رہے کہ گزشتہ تین ماہ میں ان فلو بڑھے جس سے ڈالر کا ریٹ گرا اس دوران حکومت نے کئی ادائیگیاں بھی کیں۔ تکنیکی مذاکرات میں اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف کو مزید تفصیلات بھی فراہم کریں گے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage