ایگا سویاٹیک نے سال کا آخری ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا
Image
میکسیکو:(سنو نیوز) ویمن ٹینس سٹار ایگا سویاٹیک نے سال کا آخری ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا، میکسیکو میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں امریکی حریف جیسیکا پیگولا کو سٹریٹ سیٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فتح کے بعد پولینڈ کی ایگا سویاٹیک نے روایتی حریف آرینا سبالینکا سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پولینڈ کی ٹینس سٹار ایگا سویاٹیک نے روایتی حریف آرینا سبالینکا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔ میکسیکو میں جاری سال کے آخری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو سویاٹیک نے ٹاپ سیٹ سبالینکا کو چھ تین اور چھ دو سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب گذشتہ روز عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے ساتویں بار پیرس ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔ فائنل میں سربیئن سٹار نے بلغاریہ کے گریگور دیمیتروف کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر خوبصورت ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ چوبیس بارگرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوواک جوکووچ اپنے 58 ویں ماسٹرز فائنل میں ایکشن میں تھے جو انہوں نے جیت لیا، نوواک جوکووچ رواں سیزن میں ہارڈ کورٹس پر غالب رہے ہیں ، انہوں نے 33 میچز جیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں بلے باز کو کتنے طریقوں سے آؤٹ کیا جا سکتا ہے؟ نوواک جوکووچ کا سیزن 2023 کا یہ چھٹا ٹائٹل ہے، جس میں تین گرینڈ سلام ٹائٹلز اور سنسناٹی میں ماسٹرز ٹرافی بھی شامل ہے۔ میچ کے بعد نوواک جوکووچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں ، وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage