شوگر کے مریضوں کو بلیو بیریز کھانے کا مشورہ

11/7/2023 6:44
لاہور:(ویب ڈیسک) ویسے تو سب ہی پھل انسانی صحت کیلئے مفید ہیں مگر بلیو بیریز شوگر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید پھل ہے، بلیو بیریز فائبر سے بھرپور پھل ہے اور فائبر خون میں شوگر کی مقدار کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یونیورسٹی آف میری لینڈ چارلس ریجنل میڈیکل سینٹر سے تعلق رکھنے والی جوسیلین لورین نے شوگر کے مریضوں کو بلیوبیریز کھانے کا مشورہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ بلیوبیریز فائبر سے بھرپور پھل ہے اور اس پھل میں خون میں شوگر کی مقدار کو بڑھنے سے روکنے کی صلاحیت ہوتی ہے، فا ئبر کی مقدار پھلوں میں موجود شوگر کے خون میں اخراج کے عمل کو سست کرتا ہے۔
خیا ل رہے کہ بلیو بیریز معدنیات کا خزانہ ہیں، ان میں فائبر، پوٹاشیم، وٹامن کے،وٹامن سی اور فولیٹ کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، اگر دیکھا جائے تو بلیو بیریز کی نسبت سیب میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لیکن سیب میں شوگر کی مقدار کی نسبت بلیو بیری میں شوگر کی مقدارتقریباً 4 گرام کم ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چمکتی جلد کے لیے کاپر سے بھرپور غذائیں کیوں اہم ہیں؟
اسکے علاوہ بلیو بیری میں تمام عام پھلوں اور سبزیوں کی بہ نسبت سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ سطح ہوتی ہے، اس میں فلیونوئڈز نامی ایک اہم اینٹی آکسیڈنٹ بھی پایا جاتا ہے جو کینسر کیخلاف انسانی جسم میں مزاحمت کرتا ہے۔
بلیوبیریز ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کر سکتی ہیں، یہ بلڈ پریشر کو بھی کم کرتی ہیں، بلیوبیریز دماغی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں، ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے بہترین پھل ہے، بلیو بیریز شوگر کے علاوہ دل کی صحت کے لئے بھی انتہائی مفید ہیں۔
خیال رہے کہ اسٹرابری، رسبری، بلیوبیری، چیری اور سرخ اور کالے انگور یادداشت اور نظر کو تیز کرتے ہیں، خصوصاً بلیوبیری دماغ میں خون کا دورانیہ بڑھا کر یادداشت اور سمجھنے کی صلاحیت بہتر بناتی ہے اور پڑھنے والے بچوں کے لیے بہتر ثابت ہوسکتی ہیں۔
ایک ریسرچ کے دوران جب اس میں شامل رضاکار طالب علموں کو بلیو بیری کا رس پلایا گیا تو ان کی ذہن کی کارکردگی اور صلاحیت 11 فیصد بہتر ہو گئی، اس لیے ضروری ہے کہ کوئی دماغی کام کرنے سے تین چار گھنٹے قبل اسٹرابری، بلیوبیری اور دیگر بیریاں کھالی جائیں۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage