اسرائیلی فوج نے خان یونس کا محاصرہ کر لیا
12/6/2023 4:53
غزہ: (سنو نیوز) اسرائیلی فوج نے غزہ میں اب کی سب سے بڑی زمینی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی شہر خان یونس کا محاصرہ کر لیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی فضائی اور زمینی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار 900 ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران کی گئی سب سے بڑی زمینی کارروائی ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہسپتالوں کو علاج میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اسرائیلی فوج جنگی طیاروں کی فضائی کارروائی کی مدد سے تیزی سے آگے بڑھتی جا رہی ہے اور اس نے غزہ کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کا محاصرہ کر لیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جنوبی کمانڈ کے کمانڈر یارون فنکلمین نے یروشلم میں کہا کہ زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد سے ہم آج سب سے سخت دن کا سامنا کر رہے ہیں، اسرائیلی فورسز جبالیہ اور شجائیہ میں بھی لڑ رہی ہیں، ہم جبالیہ کے قلب میں موجود ہیں، شجائیہ کے قلب میں موجود ہیں اور اب خان یونس کے بھی قلب تک پہنچ چکے ہیں۔
خان یونس کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اور ٹینک سرحد پر لگی باڑ کو توڑ کر آگے نکل آئے ہیں اور شدید لڑائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/05/12/2023/world/57929/
اس کارروائی سے قبل اسرائیلی فوج نے علاقے کے شہریوں کو وہاں سے نکلنے جانے کا حکم دیا تھا اور منگل کو کارروائی سے عین قبل فضا سے پھینکے گئے پمفلٹ کے ذریعے عوام کو حکم دیا کہ وہ اس کارروائی کے دوران اپنے گھروں تک محدود رہیں۔
ان پمفلٹ میں ایک تہائی خان یونس کا احاطہ کرنے والے چھ اضلاع کے رہائشیوں کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے گھروں اور ہسپتالوں کے اندر رہیں، باہر ہرگز مت نکلیں کیونکہ آپ کو خبردار کیا جاتا ہے کہ یہ خطرناک ہو گا۔ ایک ہفتے کی جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے مزید شدت کے ساتھ زمینی اور فضائی کارروائی کا آغاز کیا ہے اور جنگ بندی سے قبل شمالی علاقوں میں کارروائی کے بعد اب وہ جنوب کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ حماس کے کمانڈر ان علاقوں کے اطراف سرنگوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلن لیوی نے کہا کہ ہم اب دوسرے مرحلے میں پیش قدمی کر رہے ہیں اور یہ دوسرا مرحلہ مشکل ہوگا۔The Israelis continue to scatter leaflets warning the residents of Khan Younis where their impending attacks will take place and urge them to evacuate pic.twitter.com/uB1OJIar02
— Gaza Report - اخبار غزة (@gaza_report) December 5, 2023
دوسری جانب ہر گزرتے دن کے ساتھ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور منگل کو خان یونس کے شمالی میں واقع علاقے دیر البلاح میں گھروں پر فضائی حملے میں متعدد افراد مارے گئے۔ شہدا الاقصیٰ ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر ایاد الجبری نے بتایا کہ اس حملے میں 45 افراد شہید ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے اکثر کی حالت نازک ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب اسرائیل کے فضائی حملوں اور زمینی کارروائی میں 15 ہزار 900 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد لاپتا ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ تاہم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وحشیانہ بمباری اور دیگر کارروائیوں میں اب تک 16ہزار 248 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے مستقل بمباری کے سبب 23 لاکھ نفوش پر مشتمل غزہ کے 80 فیصد باشندے ہجرت اور نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں جن میں سے اکثر نے جنوب کا رخ کیا ہے جس کے باعث ان علاقوں میں آبادی تین گنا بڑھ چکی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس اسکول پر بھی بمباری کی جس میں غزہ سے مجبوراً نکلنے والے افراد نے پناہ لی ہوئی تھی اور اس کارروائی کے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ایمبولینس، گاڑیوں ، گدھا گاڑیوں سمیت دیگر ذرائع سے خان یونس کے سب سے بڑے ناصر ہسپتال لایا جا رہا ہے اور ہسپتال ہر ایک انچ پر کوئی لاش یا زخمی پڑا ہوا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے اپنے قریبی اتحادی اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کے اگلے مرحلے میں شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی ذمے دار حماس ہے کیونکہ وہ زیر زمین سرنگوں سمیت شہریوں میں رہ کر کام کررہے ہیں البتہ حماس نے انسانوں ڈھال بنانے اسرائیل کے الزام کی تردید کی ہے۔Khan Younis under intense attack these moments pic.twitter.com/D0NpzORr4m
— Gaza Report - اخبار غزة (@gaza_report) December 5, 2023
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage