ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی، کرکٹ بورڈ فارغ
11/6/2023 5:56
لاہور:(ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیر کھیل روشن رانا سنگھے پر کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کافی کشیدہ تھے، سری لنکن بورڈ کو بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد فارغ کیا گیا ہے۔
سری لنکا نے سال 1996 میں ورلڈ کپ جیتا تھا، اس وقت کی فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو بورڈ کی ذمے داری سونپ دی گئی جبکہ انہیں عبوری چیئرمین بھی مقررکر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دیکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا، سری لنکا کے وزیر کھیل کے آفس کیجانب سے کرکٹ بورڈ کو فارغ کرنے اور رانا ٹنگا کو ذمہ داری سونپنے کا بیان جاری کیا گیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیر کھیل کیجانب سے 7 رکنی پینل بھی تشکیل دیا گیا ہے، پینل میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں، سری لنکن وزیر کھیل نے پورے کرکٹ بورڈ سے استفعوں کا مطالبہ کیا تھاجبکہ بورڈ کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے ایک روز قبل عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے ٹیم نے 7 میچوں میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کی۔
ورلڈ کپ 2023 ء میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر مسلسل ساتویں جیت اپنے نام کی تھی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 358 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم اس ورلڈ کپ 2023ء کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5، محمد سراج نے 3، جسپریت بمراہ اور رویندرا جدیجا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage