ایلون مسک کیجانب سے پہلا اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

11/6/2023 5:23
کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) دنیا کی مشہور کمپنی ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو انسانیت کیلئے خطرہ قرار دیا تھا مگر دوسری جانب ایلون مسک نے اپنا پہلا اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرا دیا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کی مقبولت کے بعد دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کے شعبے پر بہت زیادہ توجہ دینی شروع کی ہے، ایلون مسک کی جانب سے جولائی 2023 میں ایک اے آئی کمپنی ایکس اے آئی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اب اس کمپنی نے اپنی پہلی اے آئی پراڈکٹ گروک متعارف کروا دی ہے جو بنیادی طور پر ایک چیٹ بوٹ ہے، ایلون مسک نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں اپنی اے آئی کمپنی قائم کر دی ہے۔
ایلون مسک نے ایکس پر اس اپنے نئے چیت بوٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد یہ چیٹ بوٹ ایکس پریمیئم پلس صارفین کو بھی دستیاب ہوگا، ابھی اس چیٹ بوٹ کا بیٹا ورژن محدود افراد کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ ایلون مسک نے اپنی ایک اور ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ اس چیٹ بوٹ میں جواب دینے کے عمل میں مزاح کو بھی شامل کیا گیا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ یہ اس وقت دستیاب بہترین اے آئی چیٹ بوٹ ہے جسے ایکس پر دستیاب رئیل ٹائم تفصیلات تک رسائی حاصل ہو گئی۔ واضح رہے کہ ایلون مسک نے یہ کمپنی اوپن اے آئی کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم کی تھی، اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو تیار کیا، یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ایلون مسک چیٹ جی پی ٹی تیار کرنیوالی کمپنی کے شریک بانی ہیں،البتہ ایلون مسک نے 2018 میں اس کمپنی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل سماجی رابطے کی ایپ ایکس (ٹوئٹر) کی جانب سے مزید دو نئے سبسکرپشن پروگرام پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کرائے گئے تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے پہلے ٹوئٹر بلیو کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کرایا تھا، اس سبسکرپشن پروگرام کا حصہ بننے والے تمام افراد کو ایکس اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کیساتھ ساتھ متعدد فیچرز تک رسائی بھی دی جاتی ہے۔ کمپنی کی طرف سے صارفین کیلئے مزید 2 نئے سبسکرپشن پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں،ایک پروگرام کو بے سک کا نام دیا ہے جسکی ماہانہ فیس 814 روپے ہے اور اسکا حصہ بننے والے تمام صارفین اپنے اکاؤنٹس پر بلیو ٹک نہیں لے سکیں گے جبکہ پوسٹس پر آمدنی کا حصول بھی نہیں ہوگا۔ صارفین کو متعدد خصوصی فیچرز جیسے ایڈٹ پوسٹس، طویل پوسٹس اور ویڈیو، ان ڈو پوسٹنگ، بیک گراؤنڈ ویڈیو پلے بیک، ویڈیو ڈاؤن لوڈ اور دیگر تک رسائی مل سکے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ملک کے آئی ٹی گریجویٹس کیلئے حکومت کا بڑا اعلان ایکس پر اس پروگرام کے صارفین ایس ایم ایس 2 فیکٹر استعمال کر سکیں گے جبکہ اپنے ڈائریکٹ میسجز کو انکرپٹڈ کر سکیں گےالبتہ اگر صارفین کم قیمت سبسکرپشن پروگرام لیں گے تو ان میں ان کو زیادہ سے زیادہ اشتہارات دکھائے جائیں گے۔ ایکس پر پرانا سبسکرپشن پروگرام پریمیم کے نام سے دستیاب ہوگا جس میں بے سک کے تمام فیچرز دستیاب ہونگے مگر اشتہارات کی تعداد 50 فیصد کم ہو گی جبکہ اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کا حصول بھی ممکن ہوگا اور وہ اپنی پوسٹس سے پیسے بھی کما سکیں گے۔ اسی طرح ایکس پرو اور میڈیا سٹوڈیو سمیت اینالیٹکس تک بھی رسائی حاصل ہوگی، اس پروگرام کی ماہانہ فیس 2250 روپے ہو گئی جبکہ تیسرا پروگرام پریمیئم پلس سب سے زیادہ مہنگا ہوگا جسکا حصہ بننے کے لیے صارفین کو ماہانہ 4500 روپے ادا کرنا ہونگے،اس سبسکرپشن پروگرام میں تمام فیچرز پریمیئم والے ہی ہوں گے مگر اشتہارات نہیں نظر آئیں گے۔As soon as it’s out of early beta, xAI’s Grok system will be available to all X Premium+ subscribers
— Elon Musk (@elonmusk) November 4, 2023
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage