ڈبلیو ٹی اے فائنلز: آئیگا سویٹیک اور جیسکا پیگولا کی فائنل میں انٹری

11/6/2023 4:29
میکسیکو: (سنو نیوز) ڈبلیو ٹی اے فائنلز گروپ میچز میکسیکو میں جاری ہیں، ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پولینڈ کی ٹینس سٹار ایگا سویاٹیک نے روایتی حریف آرینا سبالینکا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
میکسیکو میں جاری سال کے آخری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو سویاٹیک نے ٹاپ سیٹ سبالینکا کو چھ تین اور چھ دو سے شکست دی۔
پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو آئیگا سویٹیک اورامریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
پولش ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو آئیگا سویٹیک نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں بیلا روس کی نامور ٹینس سٹار اور سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا نے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی کو کوگف کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بیلاروسی کھلاڑی آریانا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: اٹالین ٹینس سٹار جینک سینر نے ویانا اوپن جیت لیا
ایک اور میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی کوکوگف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل تیونس کی ٹینس سٹار اُنس جابر نے ڈبلیو ٹی اے فائنل کی انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تیونس کی ٹینس سٹار نے ڈبلیو ٹی اے کے اہم میچ میں کامیابی کے بعد نم آنکھوں کے ساتھ غزہ کی صورت حال کے حوالے سے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا ہے، اس لیے میں نے اپنی انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیزن کے اختتامی چیمپیئن شپ میں اپنی جیت کے بعد کورٹ میں بات کرتے ہوئے اُنس جابر جذباتی ہو گئیں اور اپنے آنسو نہ روک پائیں۔ گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچنے والی واحد عرب خاتون نے کہا کہ میں اس جیت سے بہت خوش ہوں لیکن میں کچھ عرصے سے افسردہ ہوں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage