سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں بھرتیوں کا بڑا اسکینڈل
Image

کراچی: (سنو انویسٹی گیشن سیل) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں سابقہ تاریخوں میں بھرتیوں کا بڑا اسکینڈل، سنو انویسٹی گیشن سیل دستاویزات منظر عام پر لے آیا۔

سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں پرانی تاریخوں میں 1600سے زائد بھرتیاں کی گئیں، بھانڈا پھوڑنے والے افسر کا تبادلہ کردیا۔ پرانی تاریخوں میں جوائنگ لینے سے انکار پر خاتون افسر کو معطل کردیا گیا۔

تفصیل کے مطابق محنت کشوں کے ادارے سیسی میں سابقہ تاریخوں میں بھرتیوں کا بڑا اسکینڈل سنو انویسٹی گیشن سیل دستاویزات منظر عام پر لے آیا ہے۔ محنت کشوں کے ادارے سیسی میں سابقہ تاریخوں میں 1600سے زائد بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

سابقہ تاریخوں میں بھرتیوں کا بھانڈا پھوڑنے والے افسر کا تبادلہ کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ تاریخوں میں جوائنگ لینے سے خاتون افسر نے انکار کر دیا ہے ۔اس پاداش میں خاتون افسر کو بھی جوائنگ نہ لینے پر معطل کردیا گیا ہے۔

سنو انویسٹی گیشن سیل کے مطابق سینکڑوں بھرتیاں سابقہ تاریخوں میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

بھرتی ہونے والوں میں ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف ،ڈرائیور نائب قاصد شامل ہیں۔ سیسی کے بورڈ سے بھرتیوں کی منظوری بھی نہیں لی گئی۔ بھرتیوں پر عدالت کا حکم امتناع بھی موجود ہے۔

جولائی کی سابقہ تاریخوں میں بھرتیاں ظاہر کی گئیں۔ اگست میں جوائننگ دلوانے کی کوشش کی گئی۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کڈنی سینٹر لانڈھی کے پاس جوائنگ آئی۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سیسی کو لیٹر لکھ دیا ہے۔

لیٹر میں 25 اگست کو جوائنگ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سیسی کو ایک اور لیٹر لکھا، جس میں انکشاف کیا کہ 18 ملازمین ایسے ہیں جن تقرری کڈنی سینٹر لانڈھی میں ہیں جو کہ کام سیسی کے دیگر اضلاع کے دفتر میں کررہے ہیں ۔

بھرتیوں کو اگست کے ریکارڈ کا حصہ بنانے پر گریڈ 20 کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کڈنی سینٹر لانڈھی کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ مختلف شعبوں میں بھی سابقہ تاریخوں میں بھرتیاں کی گئی ہیں۔ سیسی میں نئی بھرتیوں سے مالی طور پر خسارے کا شکار ہوسکتا ہے ۔ملازمین میں اس حوالے سے تشویش بھی پائی جاتی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage