انیس سو پینسٹھ کی جنگ، ملکہ ترنم نور جہاں کے نغمے پاک فوج اور قوم کا ہتھیار

9/6/2023 3:46
لاہور:(سنو نیوز) انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں ملکہ ترنم نورجہاں نے ثقافتی محاذ کو لیڈ کیا، ان کے نغموں اور ترانوں نے پاک فوج اور قوم کا لہو گرمایا۔ ان کے گانوں میں اے پتر ہٹاں تے نئی وکدے سب سے زیادہ مشہور ہوا، ملکہ ترنم نورجہاں نے 1965 کی جنگ میں ثقافتی محاذ سنبھالا اور جنگی ترانوں اور ملی نغموں سے قوم کا جوش و ولولہ بڑھایا۔
1965 کی جنگ میں پاک فوج نے دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیئے، حق و باطل کے اس معرکے میں قوم ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح نظر آئی، دانشور تحریروں کی صورت، شاعر اشعار کے ساتھ ہر محاذ پر فوج کے شانہ بشانہ نظر آئے۔
ان نغموں میں کہیں شجاعت و جرات کی جھلک ہے تو کہیں وطن سے اٹوٹ محبت توکہیں دعاوں کی مالا جپ کر آنکھوں سے موتیوں کی لڑیاں پروئی نظر آتی ہیں ۔
معروف کلاسیکل گائیک استاد امانت علی خان نے شاعر راشد علی کے بولوں کو اپنی مدھ بھری آواز میں سمویا
اے وطن پیارے وطن
ملکہ ترنم نورجہاں نے اپنی رسیلی آواز میں جمیل الدین عالی کے لفظوں کو دوام بخشا
اے وطن کے سجیلے جوانو
شہنشاہ غزل مہدی حسن نے شاعر مسرور انور کے جذبات کو اپنی مدھری آواز سے سنوارا
اپنی جاں نذر کروں
صنعتکار گلو کار حبیب ولی محمد نے شاعر لکھنوی کے لفظوں کو اپنی آواز سے سجایا
اے نگار وطن تو سلامت رہے
گلوکارہ نسیم بیگم نے مشیر کاظمی کے بولوں کو گا کر شہدائے وطن کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا
اے راہ حق کے شہیدوں
رزمیہ شاعری انسانی جذبات اور نفسیات کی عکاس ہوتی ہے ،خاص کر میدان جنگ میں شاعرانہ الفاظ ایک سپاہی کو داد شجاعت پر ابھارتے ہیں، قوم کو فخر ہے کہ اس کا ہر سپاہی اور شاعر وطن کی محبت سسے سر شار ہے۔
اے وطن کے سجیلے جوانو میرے نغمے تمہارے لیے ہیں بھی قابل ذکر ہے۔
ملکہ ترنم کے نغمے حب الوطنی اور قوم پرستی کا جذبہ اجاگر کرتے تھے، ہر پاکستانی اپنی جان قربان کرنے اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار تھا۔
ان کے مشہور اور مقبول نغموں میں میریا ڈھول سپاہیا تینوں رب دیاں رکھاں، میرا سوہنا شہر قصورنی، زندہ ہے لاہور پائندہ ہے اور ہائے نی کرنیل نی جرنیل نی نے حب الوطنی کا جذبہ بیدار کیا ۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage