
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی معروف اداکارہ مریم انصاری ماں بن گئی ہیں، ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان کی شادی ڈھائی سال پہلے اویس خان سے ہوئی تھی۔ وہ سابق کرکٹر معین خان کے صاحبزادے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل مریم انصاری کے بارے میں خبریں آئی تھیں کہ وہ امید سے ہیں اور ماں بننے والی ہیں۔ لیکن انہوں نے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی۔ تاہم اداکارہ نے خود تصدیق کردی ہے کہ و ہ ماں بن چکی ہیں اور ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اس بات کی تصدیق انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ رواں ماہ چار جولائی کو ان کے ہاں ایک ننھی پری کی آمد ہوئی جس کا نام امایا خان ہے۔
سوشل میڈیا پر مریم انصاری نے اپنے شوہر اویس خان کیساتھ کچھ فوٹوز بھی شیئر کیں، جس میں ان کا بے بی بمپ صاف نظر آ رہا ہے۔
مریم انصاری کی جانب سے یہ خوشخبری شیئر کرنے کے بعد ان کے ساتھی اداکاروں سمیت دیگر شوبز پرسنیلٹیز نے ان کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔
ناظرین کیلئے یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ مریم انصاری نے میڈیا سے نو ماہ تک اس خبر کو پوشیدہ رکھا تھا کہ وہ امید سے ہیں۔ مریم انصاری سابق کپتان معین خان کی بہو ہیں، انہوں نے 2021ء میں ان کے صاحبزادے اویس خان سے شادی کی تھی۔
اس سے قبل مریم انصاری اور اویس خان نے فروری 2020 ء میں انتہائی سادگی سے نکاح کیا تھا۔
View this post on Instagram
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage