نومئی واقعات کی تحقیقات کیلئے کابینہ کی کمیٹی تشکیل
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 9 مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈز، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں کے علاوہ وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے تجاویز بھی دے گی۔ نگران وزیر قانون کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیر انسانی حقوق کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ ضرورت پڑنے پر کسی بھی ایک رکن کو کمیٹی میں شامل کیا جا سکے گا۔ کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ کابینہ کو بھجوائے گی۔