غزہ: (سنو نیوز) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو بتیس روز ہوگئے۔ نہتے فلسطینیوں پر بم گرانے کا سلسلہ نہیں تھم سکا۔ صیہونی فورسز کے غزہ کے کونے کونے پر حملے جاری ہیں۔ مجموعی شہادتوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی۔ شہدا میں چار ہزار ایک سو چار بچے اور دو ہزار چھ سو اکتالیس خواتین بھی شامل ہیں۔
درجنوں افراد تاحال ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ ساڑھے پچیس ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ میڈیا کے زیراستعمال الغفری ٹاور پر بھی میزائل گرائے گئے جن میں تین صحافی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی آرمی کے مطابق اس نے رات بھر کے دوران چار سو پچاس فضائی حملے کیے ہیں۔ جنوبی غزہ ایک حراستی مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے۔ شمالی علاقے کو فوری خالی کرنے کا حکم بھی دیا جاچکا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا ترکیہ کا دورہ:
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ترکیہ کا دورہ کرکے انقرہ میںاپنے ہم منصب حکان فیدان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک وزیر خارجہ نےغزہ میں غیرمشروط جنگ بندی کرانے کا مطالبہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ خطے کے حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ امریکا کو مغربی کنارے میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر بھی تشویش ہے۔
آئرن ڈوم خود اسرائیل کے لیے خطرہ بن گیا:
اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم خود اسرائیل کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔ غزہ سے آنےوالےراکٹوں کو نشانہ بنانے کے بجائے واپس پلٹ کرگرنےلگا ہے۔ آئرن ڈوم کےمیزائل گرنےسے متعدد عمارتوں کونقصان پہنچا۔
لبنان میں تعینات برطانوی سفارتکاروں کی واپسی
برطانیہ نے لبنان میں اپنے سفارتخانے سے کچھ اسٹاف کو عارضی طور پر واپس بلا لیا ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے۔اسرائیل، غزہ جنگ کی وجہ سے پہلے ہی اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر چکا ہے اور جو شہری لبنان میں موجود ہیں وہ واپس آجائیں ۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage