میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
Image

لاہور: (سنو نیوز) میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ امریکی ساخت کے ہتھیار افغانستان میں وافر مقدار میں موجود ہیں جو دہشت گرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میانوالی ائیر بیس حملے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آگئے۔ میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا۔

میانوالی ائیر بیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے ہونے والا اسلحہ امریکی ساخت کا ہے۔ دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے میں آر پی جی 7، اے کے 74، ایم 4 اور ایم 16/A4 شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پر امریکہ کے تیار کردہ ہتھیار کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں اور دہشت گردوں تک ان کی رسائی انتہائی آسان ہے۔ امریکی ساخت کے ہتھیار افغانستان میں وافر مقدار میں موجود ہیں جو دہشت گرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف غیر ملکی سرزمین کا استعمال اور امریکا کے افغانستان سے اِنحلا کے بعد دہشت گرد آزادانہ غیر مُلکی ہتھیاروں کا استعمال کرتے آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ژوب کنٹونمنٹ حملے میں بھی امریکی ہتھیاروں اور سازو سامان کا استعمال ہوا تھا۔ افغان انٹرم گورنمنٹ کو اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے روکنا ہوگا۔

میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر حملہ ناکام، 9 دہشتگرد جہنم واصل

واضح رہے مستعد اور چوکس سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کا پاک فضائیہ کی میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 9 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 4 نومبر کی صبح میانوالی ائیر بیس پر بزدلانہ اور ناکام دہشت گردانہ حملہ کیا گیا، ممکنہ خطرے کو ختم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا۔ غیر معمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ناکام حملے میں فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے تین طیاروں اور ایک فیول باؤزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا، پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جن طیاروں کو نقصان پہنچا وہ پہلے ہی پرانے ہونے کی وجہ سے کام سے باہر تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage