پندرہ اکتوبر کی رات عوام کو پیٹرول پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو رہا ہے۔ پاکستان میں روپے کی قیمت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ خام تیل کی قیمت 96 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ روپیہ ایک ماہ میں 305 روپے سے کم ہو کر 283 روپےپرآ گیا ہے۔ 15 اکتوبر کی رات عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیل کے مطابق پندرہ اکتوبر کی رات عوام کو ایک بڑی خوشخبری مل سکتی ہے۔ حکومت پیٹرول کی قیمت میں اکتالیس اور ڈیزل میں انیس روپے فی لٹر کا ریلیف دے سکتی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک ہفتے سے مسلسل گر رہی ہے۔ دوسری طرف انٹربینک میں روپیہ تیزی سے اپنی ساکھ بحال کر رہا ہے۔

اس ہفتے خام تیل کی قیمت میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 96 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے والا خام تیل اب 84 ڈالر پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف ایک ماہ میں روپے کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اگر حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لئے خام تیل کی قیمت 84 ڈالر اور روپے کی قیمت 283 روپے پر کیلکولیٹ کرے تو پیٹرول کی قیمت میں 41 روپے اور ڈیزل 19 روپے سستا ہو سکتا ہے۔

یکم اکتوبر کو نگران حکومت نے ڈیڑھ ماہ بعد پہلی بار پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کی تھی۔ پندرہ اکتوبر کو عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage