جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ کو پاکستان سے شکست
Image
کوالالمپور:(ویب ڈیسک) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ شروع ہونے جا رہا ہے، ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے دی۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہونیوالے ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ میچ ہو رہے ہیں،میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے مات دی، پاکستان کی طرف سے پہلا گول عبدالحنان اور دوسرا گول غضنفر نے سکور کیا۔ خیال رہے کہ ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ورلڈ کپ آج ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغازکل 6 دسمبر 2023کو نیدرلینڈز کیخلاف میچ سے کرے گی، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 7 دسمبر 2023 کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر 2023 کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔ خیال رہے کہ دوسری جانب پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں تاریخی فتح حاصل کرلی، قومی تیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/05/12/2023/latest/57827/ دوسرے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی اور 3 میچز کی سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری اپنے نام کی ،پاکستان کے 137 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 رنز ہی بنا سکی۔ قومی ویمنز ٹیم نے 6 وکٹ پر 137 رنزبنائے تھے، عالیہ ریاض 32 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہیں جبکہ منیبہ علی نے 35 رنز بنائے،پاکستان کی فاطمہ ثناء نے آخری اوور میں 17 رنز کا دفاع کیا۔ ہدع کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 وکٹ پر 127 رنز بنا سکی، فاطمہ ثناء نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں لیں۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage