پنجاب میں 50 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

12/5/2023 6:08
لاہور:(سنو نیوز) محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت صوبے بھرمیں 50 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14517 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6644 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گذشتہ روز 24 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2641 مریض رپورٹ ہوئے، گذشتہ روز 3 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، گوجرانوالہ میں رواں سال ڈینگی کے کل 1541 مریض رپورٹ ہوئے اور گذشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملتان میں رواں سال ڈینگی کے کل 1391 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 860 مریض جبکہ گذشتہ روز 5 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ میں 4 اور اوکاڑہ میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے، قصور، نارووال، سرگودھا، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور جھنگ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/04/12/2023/latest/57674/
پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 58 مریض زیرعلاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 41 مریض زیرعلاج ہیں ۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ شہری احتیاط کریں، گھروں میں گملوں، کنٹیرز اور نمدار جگہوں کو خشک رکھیں، روزانہ کے ڈیٹا کیمطابق زیادہ مثبت ڈینگی لاروا ان ڈور سے مل رہا ہے لاہور میں ڈینگی مثبت کیسز کی تعداد 6671 ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 254 مثبت لاروا ملنے پر 1281 پوائنٹس پر ڈینگی سپرے کیا گیا، شہری ڈینگی مچھر و لاروا کےحوالے سے اطلاع دیں، فوری کاروائی کیجارہی ہے، ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔
کیس ریسپانس میں 497 سرگرمیوں کے دوران 500 گھروں میں ڈینگی سپرے کیا گیا، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار 583 انڈور چیکنگ کے نتیجے میں 235 مثبت لاروا گھروں سے ملے۔
سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage