خلا میں 360 ڈگری کیمروں سے لی گئی زمین کی شاندار تصاویر
Image
بیجنگ:(ویب ڈیسک) چین نے حال ہی میں 360 کیمروں سے لی گئی زمین کی تصویر شیئر کر دی، خلا میں بھیجے گئے پہلے 360 ڈگری کیمرے نے ستاروں سے بھرے پس منظر کیساتھ زمین کی شاندار ایچ ڈی تصاویر کھینچ کر زمین پر بھیجی ہیں۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنی اِنسٹا 360 نے کچھ دن قبل ہی میں زمین کے گرد گھومنے والے مصنوعی سیارچوں میں نصب دو کیمروں سے کھینچی جانیوالی زمین کی انتہائی خوبصورت تصاویر کی رونمائی کی ہے، ان تصاویر میں زمین کے پس منظر میں ستاروں کا خوبصورت نظارہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ a fish-eye view of the planet from space. چینی کمپنی انسٹا 360 نے رواں برس 16 جنوری 2023 کو 360 ڈگری کیمرے لگے سیٹلائیٹس زمین کے ایٹماسفیئر سے 580 کلو میٹر کی بلندی پر خلاء میں بھیجے تھے۔ کمپنی نے میڈیا سٹورم اور ایس اے آر سیٹلائیٹ کمپنی سپیس ٹی وی کے اشتراک سے ان کیمروں کو خلاء میں بھیجا، کیمرا کمپنی نے گذشتہ ایک سال کی محنت کے بعد اپنے ریٹیل کیمروں کو جدت دیتے ہوئے اس قابل بنایا کہ وہ خلاء کے شدید ماحول کو برداشت کر سکیں اور زمین کی اچھی تصاویر کھینچ کر بھیج سکیں۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Insta360 (@insta360)

چینی کمپنی کاکہنا ہے کہ انسٹا 360 کے انجینئروں نے خلاء کے شدید ماحول کے مماثل ماحول پیدا کرکے ان میں کیمروں پر ہزاروں آزمائشیں کی اور ااس کے بعد بہتر تاکارکردگی کے بعد ان کیمروں کو خلا میں بھیجا گیا۔ سائنس دانوں کیلئے ان ٹیکنالوجی کو شدید گرمی اور شدید ٹھنڈ کو برداشت کرنے کے قابل بنانے کی بنیادی وجہ خلاء میں ان سیٹلائیٹس کا منفی 70 سے 50 ڈگری سیلسیئس کے درمیان درجہ حرارت کا سامنا تھی۔
پہلے ان کیمروں کو 2022 میں لانچ کیا جانا تھا لیکن عالمی وباء کرونا کیوجہ سے اس کو مؤخر کرتے ہوئے رواں برس 2023کے ابتداء میں لانچ کیا گیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage