پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں درآمد ہونیوالی اشیاء پر پابندی لگا دی
Image
لاہور:(سنو نیوز) پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں درآمد ہونیوالی اشیاء پر پابندی لگا دی۔ ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے نیگیٹو لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلر پر تعیش اشیاء درآمد کر رہے ہیں، دو سال میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 6.7 ارب ڈالر ہو گیا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں کپڑے ، کالی چائے کی پتی ، ٹائر ، میک اپ کا سامان ، ڈرائی فروٹ ، ہوم اپلائنسز اور ویکیوم فلاسک کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کی طرف سے ہوم اپلائنسز کی 59 ٹیرف لائنز اور فیبرکس کی 17 ٹیرف لائنز کو نیگیٹو لسٹ میں شامل کرنے کا بھی امکان ہے۔ میک اپ کی 14 اشیاء ، 12 قسم کا ڈرائی فروٹ ، ٹائر اور ویکیوم فلاسک کو بھی نیگیٹو لسٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 3 اکتوبر تک کراچی بندرگاہ پر پہنچ جانے والے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے مال کو ریلیز کیا جائے گا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 4 اکتوبر اور اس کے بعد سے آنے مال کی ری ایکسپورٹ کی اجازت ہو گی تاہم یہ مال پورٹ سے کلیئر نہیں کیا جائے گا ۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage