کچا کیلا صحت کا خزانہ
Image

لاہور: (سنو نیوز) کیلا ایک انتہائی غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں کئی طرح کے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ یہ ایک عام پھل ہے جسے خریدنے کے لیے آپ کو زیادہ پیسے خرچ نہیں کرنے پڑتے۔

لیکن کیا آپ نے کچا کیلا کھایا ہے، یہ تھوڑا سا عجیب لگے گا، لیکن آپ اسے چپس یا سبزی کی طرح کھا سکتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر آپ باقاعدگی سے کچا کیلا کھائیں تو صحت کے لیے کیا کیا فوائد ہوسکتے ہیں؟

اینٹی آکسیڈنٹس:

کچے کیلے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں، اس طرح کینسر اور آکسیڈیٹیو نقصان جیسی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

ذیابیطس میں موثر:

کچے کیلے کم میٹھے ہوتے ہیں کیونکہ ان میں شوگر کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کچے کیلے میں زیادہ نشاستہ بھی ہوتا ہے جو صحت مند بلڈ شوگر لیول کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کچے سبز کیلے میں گلیسیمک انڈیکس 30 کے قریب ہوتا ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچھا ہے۔

ہاضمہ ٹھیک رہے گا:

باؤنڈ فینولک خام کیلے میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جس کا پری بائیوٹک اثر ہوتا ہے۔ اس سے اچھے بیکٹریا ہمارے معدے اور چھوٹی آنت تک پہنچتے ہیں اور ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

دل کی صحت:

کچے کیلے میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو دل کی صحت کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔ پکے ہوئے کیلے کی طرح اس میں بھی پوٹاشیم ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو برقرار رکھتا ہے اور دل کی دھڑکن کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

وزن کم ہو جائے گا:

ہم میں سے بہت سے لوگ وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن کامیابی حاصل نہیں کر پاتے۔ ایسی صورت حال میں اگر آپ کچا کھیلا کھائیں گے تو آپ کو کافی فائبر ملے گا اور آپ کو کیلوریز بھی کم ملیں گی۔ اس سے بھوک کم ہوتی ہے، آپ کم کھاتے ہیں اور آہستہ آہستہ وزن میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage