اوکاڑہ یونیورسٹی میں کرپشن کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف
Image

اوکاڑہ :(سنو انویسٹی گیشن) اوکاڑہ یونیورسٹی میں ایک کروڑ روپے سے زائد فیسوں کی مد میں کرپشن کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم ٹریژی اسسٹنٹ شاہد حسین اور انکے دیگر چار ساتھی ملزم ملازمین نے اختیار اعلیٰ کی جعلی مہریں بنا رکھی تھیں۔

ملزموں نے جعلی مہریں اور دستخط کر کے یونیورسٹی کے طالب علموں سے فیس ووچر بنا کر فیسیں ہڑپ لی ہیں۔ وائس چانسلر کی بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں ملزموں پر فیسوں میں کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ملزموں شاہد حسین، شاہد عباس، محمد مبین، مدین علی اور انیس احمد کو ان کے اعترافی بیان کے بعد یونیورسٹی داخلہ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کرپشن میں ملوث ملزموں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو تحریری طور پر بھجوا دی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage