پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے ہیں: شہباز شریف
Image
اسلام آباد (سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے ماحولیات کے عالمی تھیم کے تحت پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 70 فیصد پلاسٹک کے فضلے کو غلط طریقے سے ٹھکانے لگایا جاتا ہے، حکومت نے پلاسٹک کی بجائے ماحول دوست متبادل ذرائع اپنانے کو ترجیح دی ہے،وفاق میں پلاسٹک پرہیبیشن ریگولیشن 2023 پر فعال طور پر عمل کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف نے وزیرِاعظم ہاؤس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پلاسٹک کا استعمال بند کر دیں، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن کی طرح مرحلہ وار اسے ختم کرنے اور محدود کرنے کی حکمت عملی پر کار بند ہیں۔ وزیراعظم نے تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ پلاسٹک کی آلودگی کے خلاف جنگ کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں، ماحول کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے، پاکستان نے پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لیے ایک جامع قانونی لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے اہم بین الاقوامی اور قومی سطح پر اقدامات اٹھائے ہیں۔