کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت نے ورلڈکپ میں مسلسل 8ویں فتح حاصل کرلی
Image

کولکتہ: (سنو نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 243 رنز سے شکست دے دی،327 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقن ٹیم 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔رویندر جڈیجا نے 5 وکٹیں حاصل کی۔

SouthAfrica vs India Live Score Updates - Cricket World Cup 2023

کولکتہ میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی بائولرز نے جنوبی افریقن بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہ کیا جس کے باعث بلے باز ایک کے بعد ایک کرکے اپنی وکٹیں گنواتے رہے،مارکو جینسن نے سب سے زیادہ 14 رنز بنائے،6 کھلاڑی ڈبل فکگر میں داخل نہ ہوسکے۔بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجا نے 5،کلدیپ یادیو اور محمد شامی نے 2 2 جب کہ محمد سراج نے 1 وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور اوپنر شبمن گل نے شاندار آغاز کیا تاہم روہت شرما 40 جبکہ شبمن گل 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ویرات کوہلی اور شریاس ائیر نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔

سابق کپتان ویرات کوہلی نے 10 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی 49 ویں سنچری کی جس کے بعد انہوں نے لٹل ماسٹر سنچن ٹنڈولکر کا 49 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔شریاس ائیر 77 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم کے علاوہ تمام گیند باز 1 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے 7 میچز کھیل کر تمام میں کامیابی حاصل کی جبکہ جنوبی افریقہ نے سات میچز میں سے چھ جیتے ہیں، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2023 ء کے گذشتہ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر مسلسل ساتویں جیت اپنے نام کی تھی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 358 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم اس ورلڈ کپ 2023ء کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5، محمد سراج نے 3، جسپریت بمراہ اور رویندرا جدیجا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

جبکہ افریقا نے اپنے گذشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست دے دی تھی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 358 رنز کے تعاقب میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، گلین فلپس 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage