مہنگائی کے ستائے عوام کو مہنگی بجلی کا ایک اور جھٹکا
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران حکومت نے مہنگائی کے ستائے پاکستانی عوام کو مہنگی بجلی کا ایک اور جھٹکا دیدیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپیہ اکہتر پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ میں اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی

خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے د ی تھی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ مالی سال 2022ء اور 2023ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

اس کے تحت صارفین کو چھ ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی اور 159 ارب کا اضافی بوجھ صارفین کو اٹھانا پڑے گا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا اور ادائیگیاں اکتوبر 2023 ء سے مارچ 2024 ء تک کی جائیں گی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage