پنجاب میں 35 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
Image
لاہور:(سنو نیوز) محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت صوبے بھرمیں 35 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14467 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6620 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گذشتہ روز 18 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2638 مریض رپورٹ ہوئے، گذشتہ روز 5 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، گوجرانوالہ میں رواں سال ڈینگی کے کل 1537 مریض رپورٹ ہوئے اور گذشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملتان میں رواں سال ڈینگی کے کل 1380 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 855 مریض جبکہ گذشتہ روز 5 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ میں 4 اور اوکاڑہ میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے، قصور، نارووال، سرگودھا، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور جھنگ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/02/12/2023/latest/57404/ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 128 مریض زیرعلاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 91 مریض زیرعلاج ہیں ۔ سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔ دوسری جانب بلوچستان میں کانگو وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب میں محکمہ لائیو سٹاک میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے صوبہ بھر میں قائم تمام لائیو سٹاک سینٹرز میں اینٹی کانگو سپرے لازمی کروانے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں، صوبائی وزیر کی ہدایت پر سیکرٹری لائیو سٹاک کی آن لائن میٹنگ تمام اضلاع سے ذمہ داران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے پر زور دیا گیا، پنجاب میں ابھی تک کوئی ایسا کیس رپورٹ نہیں ہوا، سو سے زائد نسلوں میں سے کسی ایک نسل میں یہ وائرس پایا جاتا ہے ۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ وائرس متاثرہ شخص سے دوسرے شخص میں بھی پھیل سکتا ہے، کانگو ایک ٹِک بورن وائرل بیماری ہے، متعدد جنگلی اور گھریلو جانور اس سے متاثر ہوسکتے ہیں ، احتیاط لازمی ہے تاہم گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ، محکمہ لائیو سٹاک ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا کر جانوروں کو محفوظ رکھ رہا ہے ۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage