
لاس اینجلس: (سنو نیوز) امریکن سنگر ٹیلر سوئفٹ نے سپاٹی فائی پر بڑا ریکارڈ ا پنے نام کر لیا ہے ہے ، وہ اس میوزک سٹریمنگ ایپ پر سب سے زیادہ سنی جانے والی گلوکارہ قرار پائی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کا مقابلہ پیورٹ ریکو سٹار بیڈ بنی کیساتھ رہا لیکن انہوں نے باآسانی ان کو اس میدان میں مات دی۔ سپاٹی فائی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2023ء سے لے کر اب تک 26.1 بلین سٹریمڈ ہوئیں۔ اس کے مقابلے میں پیورٹو ریکوسٹار بیڈ بنی گذشتہ 3 سال سے پہلی پوزیشن پر براجمان تھے۔تاہم ٹیلر سوئفٹ کی وجہ سے وہ رواں سال دوسرے نمبر رہے۔ میوزک میں تیسرے نمبر پر دی ویکنڈ، چوتھے نمبر پر ڈریک اور 5ویں نمبر پر میکسیو کےموسیقار پیسو پلوما رہے۔
سنگر ملی سائرس کا گانا "فلاورز "سپاٹی فائی کا سال کا سب سے زیادہ سٹریمڈ کیے جانے والاگانا قرار پایا ہے جس میں انٹرنیشنل سطح پر 1.6 ملین سٹریمز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/09/06/2023/latest/26363/خیال رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کے پاس یقینی طور پر کیریئر کی کامیابیوں کے لحاظ سے کمی نہیں ہے، لیکن یہ سپر اسٹار رواں سا ل ایسی کامیابی سمیٹیں گی جو اس سے پہلے کسی کے حصے میں نہیں آئی ۔ کہا جا رہا ہے کہ صرف سپاٹی فائی سے ان کو رواں سال 100 ملین ڈالر کی کمائی حاصل ہوئی ہے۔ بل بورڈ کے مطابق، سوئفٹ جو 2023 ء میں اس اسٹریمنگ پلیٹ فارم پرسب سے بڑی فنکارہ ہیں، نے ابھی تک 26.1 بلین اسٹریمز کو ریک کیا۔
اور یہ صرف Spotify کی طرف سے ہے، جو کہ اسٹریمنگ مارکیٹ میں سرفہرست ہے۔ ایپل میوزک، ایمیزون میوزک اور یوٹیوب سمیت تمام میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر سوئفٹ کی آمدنی کا تخمینہ تقریباً 160 ملین ڈالر لگایا گیا ہے، جس میں اشاعت کی آمدنی میں اضافہ ہو کر تقریباً 200 ملین ڈالر ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارت کے معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج اور امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے درمیان تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔غیر ملکی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج اور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو وین کور میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور ان کی ملاقات کی نوعیت نہایت دوستانہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/14/09/2023/latest/42440/بھارت کے معروف گلوکار دلجیت دوسانج نے ٹویٹر پر مداحوں کے سامنے اس خبر پر مبہم سی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پرائیوسی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔بھارتی گلوکار نے بعد میں اپنی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا لیکن مداحوں کو اپنے پسندیدہ گلوکار کی ٹویٹ سے اطمینان نہیں ہوا۔
مداح دونوں فنکاروں کے تعلقات پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں اور بعض سوشل میڈیا صارفین کے خیال میں بھارتی گلوکار دوسانج اور امریکی گلوکارہ سوئفٹ کسی گانے کے اشتراک کیلئے کام کررہے ہیں۔ گلوکاری کے علاوہ دلجیت دوسانج کی نئی فلم ’چمکیلا‘ ریلیز ہونے والی جو پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر مبنی ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage