اسلام آباد: طلبہ کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا
Image
اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع اسکول کے طلبہ میں لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا، اسلام آباد پولیس نے مار پیٹ کرنیوالے طلبہ کو حراست میں لے لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسکول طلبہ کے درمیان مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا۔ وائرل ویڈیو کی فوٹیج میں سامنے آیا کہ اسکول کی چھٹی کے بعد مرکزی دروازے کے باہر 15 سالہ طالبعلم کو دو طالب علموں نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ہم جماعت طلبہ کے درمیان اہل خانہ کو میسجز پر ہراساں کرنے کے نتیجے میں لڑائی ہوئی۔ اس لڑائی میں ایک طلب علم کا بھائی بھی شامل ہو گیا اور دوسرے طلب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ طالب علم کے بھائی کا کہنا ہے کہ پہلے ہی انکے خلاف بیس ایف آئی آرز درج ہیں اکیس ہوگئیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ دوسری جانب متاثرہ طالب علم کے اہل خانہ نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کا شکار طالب علم کا میڈیکل کروا کر معاملے کی ایف آئی آر درج کرائیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مار پیٹ کرنے والے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage