اسلام آباد: طلبہ کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا

10/4/2022 12:57
اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع اسکول کے طلبہ میں لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا، اسلام آباد پولیس نے مار پیٹ کرنیوالے طلبہ کو حراست میں لے لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسکول طلبہ کے درمیان مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا۔ وائرل ویڈیو کی فوٹیج میں سامنے آیا کہ اسکول کی چھٹی کے بعد مرکزی دروازے کے باہر 15 سالہ طالبعلم کو دو طالب علموں نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ہم جماعت طلبہ کے درمیان اہل خانہ کو میسجز پر ہراساں کرنے کے نتیجے میں لڑائی ہوئی۔ اس لڑائی میں ایک طلب علم کا بھائی بھی شامل ہو گیا اور دوسرے طلب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ طالب علم کے بھائی کا کہنا ہے کہ پہلے ہی انکے خلاف بیس ایف آئی آرز درج ہیں اکیس ہوگئیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
دوسری جانب متاثرہ طالب علم کے اہل خانہ نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کا شکار طالب علم کا میڈیکل کروا کر معاملے کی ایف آئی آر درج کرائیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مار پیٹ کرنے والے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈی ایچ اے سکول کے بچوں میں لڑائی جھگڑے کا معاملہ۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 3, 2022
بچوں کی لڑائی میں ایک بچے کے بڑے بھائی نے دوسرے بچے کو مارا پیٹا۔ واقعہ رپورٹ ہونے پر متعلقہ پولیس نے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مار پیٹ کرنیوالےلڑکےکو گرفتارکرلیا۔
بچوں کی لڑائی بچوں تک ہی محدودرکھیں۔ اور تشدد سے مانع رہیں pic.twitter.com/ixlUKFqsMn
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage