لاہور: تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروخت کرنےوالا ملزم گرفتار
Image

لاہور:(سنونیوز)آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور،ڈی آئی جی کیپٹن(ر) لیاقت ملک کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ۔تعلیمی اداروں کے گردونواح منشیات فروخت کرنے والا ملزم محمد عرفان گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی سی آئی اے کے مطابق ملزم عرفان کو واپڈ ٹاؤن کے علاقے تھانہ ستوکتلہ سے گرفتار کرکے قبضہ سے بھاری مقدار میں کروڑ روپے مالیت کی9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔ڈی ایس پی سید حسین حیدر کی سربراہی میں یونیورسٹیوں اور کالجز کے گردونواح منشیات فروخت کرنے والے گروہ کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی۔

ملزم عرفان لاہور کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے گردونواح میں سٹوڈنٹس کو منشیات فروخت کرتا تھا۔آفتاب احمد پھلروان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ،عرصہ دراز سے منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث تھا۔

ملزم عرفان کو انتھک محنت پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عرفان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔ملزم کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage