پی ٹی آئی رہنماء میاں اسلم اقبال نے بالآخر خاموشی توڑ دی
6/4/2023 13:06
ویب ڈیسک: 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات پر تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنی طویل ٹویٹ پوسٹ میں 9 مئی کے سانحہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ان واقعات میں ملوث افراد کی مذمت کی ہے۔
اپنی ٹویٹ میں میاں اسلم اقبال نے کہاکہ 9مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئے املاک کو نقصان پہنچانے والے کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں تلاش کرنے کے لئے پولیس نے ان کے گھر کے ساتھ ان کے کئی رشتہ داروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے، پولیس نے ان کے گھر پر چھاپے کے دوران ان کی بیٹی کی شادی کے لئے تیار کیا گیا جہیز کا سامان بھی برباد کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے حوالے سے کوئی آڈیو کال، ویڈیو کال یا کلپ، کوئی میسج کچھ ہے تو سامنے لاؤ۔ انہوں نے مزید کہا یہ تو ایک سیاسی آدمی کے گھر ریڈوں کی بات ہورہی ہے کتنے ہزاروں بے گناہوں کے گھروں پر ریڈ اور لوٹ مار کی کہانیاں سب کے سامنے آئیگی پھر چیف سیکرٹری، آئی جی اور سی سی پی او جواب دہ ہونگے۔
اسلام علیکم! میں کچھ حقائق عوام کے سامنے لانا چاہتا ہوں 9 مئی کے بعد میرے ساتھ اور میرے خاندان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے7 مئی کو میری ATC لاہور میں Bail کنفرم ہوئی تو میں اُسی دِن لاہور سے باہر چلا گیا کیونکہ 31 مئی کو میری بیٹی کا نکاح ہونا تھا سوچا 11 مئی کوATC اسلام آباد میں بھی…
— Mian Aslam Iqbal (@MMAslamIqbal) June 4, 2023
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage