سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، 3 دہشتگرد جہنم واصل، 6 جوان شہید
5/4/2023 10:04
شمالی وزیرستان:(سنو نیوز) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین جھڑپ کے دوران 3 دہشتگرد جہنم واصل جبکہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 دہشتگرد جہنم واصل جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوئے۔ شہداء میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین، سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage