اداکارہ مدیحہ امام خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ مدیحہ امام خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ پاکستانی ڈراموں میں اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی شادی کی خوشخبری سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی یکم مئی 2023 کو ہوئی تاہم اداکارہ نے شہر اور اپنے دلہا کا تذکرہ نہیں کیا۔ اسی کے ساتھ مدیحہ امام نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی عرض کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ نئی زندگی کی شروعات پر ہم دونوں کو دعاؤں میں رکھیں‘۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Syeda Madiha Imam (@madihaimam)

اداکارہ کی پوسٹ پر اُن کے پرستاروں اور مداحوں نے مبارک باد دی اور اُن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ علاوہ ازیں مدیحہ امام کو ساتھی اداکاراؤں ماورا حسین، عائزہ خان، اربیہ حبیب سمیت دیگر نے بھی نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage