
لاہور: (سنو نیوز) لاہور پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث دوگروہوں کے 4 ارکان کوگرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے نواں کوٹ کے علاقے میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ان ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان ریکارڈ یافتہ گروہوں کے ارکان میں فیصل، بلال، مبین ، نبیل ودیگر شامل ہیں۔ ملزمان ڈکیتی، سنیچنگ اور راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے۔
ملزمان کی گرفتاری سے ڈکیتی اور راہزنی کے 20 مقدمات ٹریس ہوئے۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور چھینی گئیںپانچ موٹرسائیکلیں ، موبائل فونزجبکہ ہزاروں روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے حالیہ متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب لاہور سٹی ڈویژن پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18 ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کو تاش پر سٹے بازی کرتے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ سے زائد داؤ پر لگی نقد رقم اور تاش کے پتے برآمد کر لیے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں نصیر، کوثر، ریحان، آصف، ناظم، ندیم، نبیل، سلیم ودیگر شامل ہیں۔ ایس پی سٹی سلیمان ظفر نے کہا کہ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر قمار بازی کرتے گرفتار کیا گیا۔ قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage