لاہور کو سموگ کا روگ لگ گیا، اے کیو آئی 434 تک پہنچ گیا

11/4/2023 10:19
لاہور: (سنو نیوز) لاہور کو سموگ کا روگ لگ گیا۔ باغوں کے شہر کی فضا انتہائی آلودہ ہوگئی جس سے سانس لینا محال ہوگیا۔ ائیر انڈیکس کوالٹی ریٹ 434 تک پہنچ گیا۔
لاہور میں بارش نہ ہونے سے فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ پی ڈی ایم اے نے سموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ سکولوں میں بھی ماسک کا استعمال لازمی کہا گیا ہے۔
محمکہ موسمیات نے موسم خشک اور ٹھنڈا رہنے کی پیشگوئی کر دی جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صفر سے 50 کے درمیان اے کیو آئی کو اچھا سمجھا جاتا ہے جبکہ 400 سے 500 کے درمیان کوئی بھی چیز صحتمند لوگوں کو متاثر کرتی ہے اور ان لوگوں کے لیے خطرناک ہوتی ہے جو پہلے سے ہی بیمار ہیں۔
نئی دہلی: خطرناک ائیر کوالٹی انڈیکس، سکولز 2 روز کیلئے بند
دوسری جانب وسط اکتوبر سے لاہور سمیت پنجاب کی فضاوں میں اسموگ کی چادر تننا شروع ہوگئی۔ زہریلی ہواؤں کی بڑی وجہ اینٹوں کے بھٹوں، ٹرانسپورٹ اور صنعتوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔
زگ زیگ ٹیکنالوجی والے اینٹوں کے بھٹوں سے نکلتے سفید دھویں میں گندھک اور کاربن کے مرکبات بہت کم ہوتے ہیں۔ یہ زگ زیگ ٹیکنالوجی نیپال سے لی گئی ہے جس کی مدد سے بھٹے کے اندر
کچی اینٹوں کو اس انداز میں رکھا جاتا ہے کہ دھواں ان کے درمیان تمام کثافتوں کو چھوڑ کر ہی باہر نکلتا ہے۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی سے محکمہ تحفظ ماحول کے حکام نے بھی بہت ساری امیدیں وابسطہ کر رکھی ہیں۔
پنجاب بھر میں کل 12 ہزار اینٹوں کے بھٹے موجود ہیں۔ جن میں سے اب تک صرف 4 ہزار بھٹوں کو ہی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا سکا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage