منی پور: حالات کشیدہ، باغیوں نے پولیس سے جدید ہتھیار چھین لئے
11/4/2023 8:58
منی پور: (سنو نیوز) ہندوستان کی ریاست منی پور میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔ تین مئی کو شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک پانچ ہزار سے زائد سرکاری ہتھیار اور لاکھوں گولیاں لوٹی جا چکی ہیں جبکہ سو سے زائد پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق منی پور کے علاقے امپھال میں 700 باغیوں نے پولیس کیمپ پر حملہ کر کے جدید ترین ہتھیار، گولہ بارود اور درجنوں گاڑیاں چھین لیں۔
ذرائع کے مطابق امپھال میں حملے کے دوران درجنوں پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ 3 مئی کو شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک 5 ہزار سے زائد سرکاری ہتھیار اور لاکھوں گولیاں لوٹی جا چکی ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کے باوجود حالات مودی سرکار کے قابو سے باہر ہوگئے۔
منی پور میں خانہ جنگی کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد دربدر ہوچکے ہیں۔ 6 ہزار سے زائد گھر اور 500 سے زائد عبادگاہیں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔
منی پور کے وزیر اعلی بیرن سنگھ حالات کو انتہائی سنگین قرار دے چکے ہیں۔ ستیا پال ملک کا کہنا ہے کہ مودی نے سیاسی مقاصد کی خاطر منی پور میں فسادات کروائے۔ ڈی جی اسام رائفلز کا کہنا ہے کہ آج تک اتنے بڑے پیمانے پر کشیدگی نہیں ہوئی۔
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق مودی سرکار پر تشدد واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ 28 جولائی کو امریکی محکمہ خارجہ نے دو خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی، برہنہ مارچ اور زندہ جلانے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage